اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bijbehara Town Beatification قصبہ بجبہاڑہ کی تزئین و آرائش سے عوامی حلقوں میں خوشی

بجبہاڑہ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیو انجینئر نے بتایا کہ قصبہ کو جاذب نظر بنائے جانے کی غرض سے جگہ جگہ پارک تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور عوامی مقامات پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔Beatification of Bijbehara Town

Bijbehara Town Beatification: قصبہ بجبہاڑہ کی تزئین و آرائش سے عوامی حلقوں میں خوشی
Bijbehara Town Beatification: قصبہ بجبہاڑہ کی تزئین و آرائش سے عوامی حلقوں میں خوشی

By

Published : Aug 16, 2022, 4:17 PM IST

اننت ناگ: چنار ٹاؤن کہلائے جانے والے قصبہ بجبہاڑہ کو مزید جاذب نظر بنانے کی غرض سے حکام خصوصاً میونسپلٹی کمیٹی کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ دریائے جہلم کے کناروں کی صاف صفائی، جگہ جگہ پارکس اور پلوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر گلدستے نصب کیے جا رہے ہیں جس سے عوامی حلقوں میں کافی خوشی پائی جا رہی ہے۔Bijbehara Town Beatification

قصبہ بجبہاڑہ کی تزئین و آرائش سے عوامی حلقوں میں خوشی

بجبہاڑہ کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کی جانب سے قصبہ کی تزئین و آرائش کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کی کافی سراہنا کی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ کہ ’’ایسے اقدامات سے نہ صرف قصبہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں بلکہ اس سے مقامی باشندوں سمیت یہاں آنے والے سیاح بھی محظوظ ہو جاتے ہیں۔‘‘

بجبہاڑہ مونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیو انجینئر سہیل ملک نے بتایا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کے قصبہ جات کو جاذب نظر بنائے جانے کی غرض سے خصوصی پیکج کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت قصبہ بجبہاڑہ کی اہم سڑکوں اور پلوں کے گرد گلدستے لگانے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پارکس بنائے جا رہے ہیں۔Street Lights in Bijbehara

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں اہم شاہراہوں پر فلڈ لائٹس نصب کرنے کے ساتھ ساتھ ڈسپلے اسکرین بھی لگائے جا رہے ہیں۔ ایگزیکٹیو انجینئر کے مطابق قصبہ بجبہاڑہ کو جاذب نظر بنائے جانے کے ساتھ ساتھ مونسپل کمیٹی عوام کو ہر ممکن سہولیت فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔

مزید پڑھیں:بجبہاڑہ: ندی سے متصل ڈمپنگ سائٹ!

ABOUT THE AUTHOR

...view details