جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نازک محلہ اور گانجی واڑہ میں ڈرینیج نظام بہتر نا ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ڈرینیج نظام بہتر نہ ہونے سے عوام پریشان - گانجی واڑہ میں ڈرینیج نظام
ضلع اننت ناگ کے نازک محلہ اور گانجی واڑہ میں ڈرینیج نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے ڈرینیج نظام کو بہتر کرنے کی اپیل کی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل حکام کی جانب سے ڈرینوں کی صفائی نہیں کرائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بیشتر مقامات پر نالیاں بلاک ہوگئی ہیں، اور پھر معمولی بارش یا برف باری کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق نالیوں کی بر وقت صفائی نہ ہونے سے بدبو پھیلنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے مختلف قسم کی خطرناک بیماریاں کے پھوٹنے کا بھی خدشہ رہتا ہے، لوگوں کی یہ بھی شکایت ہے کہ متعدد مقامات پر نالیوں کے لیے کھلوے گئے مین سوراخ پر ڈھکن بھی نہیں ہے، جس سے راہگیروں کو حادثہ ہونے کا خدشہ بھی ہے، انہوں نے متعلقہ حکام سے ڈرینیج نظام کو درست کرنے کی درخواست کی ہے۔