اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کا دورہ کرکے مختلف وفود اور عوامی نمائندوں سے بات چیت کی.

لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

By

Published : Jul 23, 2020, 8:48 PM IST

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اننت ناگ کے دورے کے موقع پر 1113 کروڑ روپے کے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا اور مختلف منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح


ان کے ہمراہ مشیر بصیر احمد خان، ڈویژنل کمشنر کشمیر، پانڈورنگ کے پول کے علاوہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا تھے۔

کئی وفود جن میں یو ایل بی ، پی آر آئی اور متعدد سیاسی جماعتوں کے نمائندے جوائنٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اننت ناگ، سیول سوسائٹی ایسوسی ایشن ڈورو، فروٹ گرورز ایسوسی ایشن، اننت ناگ، ہوٹئلیرز اور ریسٹورنٹ مالکان پہلگام، سول سوسائٹی/ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کوکرنگ کے علاوہ دیگر کئی غیر سرکاری انجمنیں شامل ہیں نے لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کی۔

وفود کے ممبران نے یو ایل بی کو با اختیار بنانے، بے روزگار نوجوانوں کے لیے خصوصی پیکیج، اننت ناگ قصبہ کی خوبصورتی بڑھانے، منی سیکرٹریٹ اور اننت ناگ قصبے کے لیے میریج ہال، روڈ نیٹ ورک کو مضبوط بنانے، فروٹ منڈیوں اور سلاٹر ہاؤسز کے قیام سے متعلق امور اور کنٹریکٹ فارمنگ کی موافقت، بی پی ایل کیٹیگری میں گوجر بکر والز کی شمولیت، فصلوں کی انشورنس، کھیلوں کے انفراسٹرکچر میں اضافہ جیسے معاملات سے آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے ممبروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ترجیحی طور پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آر آئی اور یو ایل بی کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے مقامی لوگوں کو مختلف فلاحی منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو کہا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کا تعاون کریں اور متحد ہوکر کام کریں۔ عوامی وفود کی طرف سے پیش کردہ امورات کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایت جاری کی کہ جلد از جلد عوامی مسائل کا ازالہ کیا۔
انہوں نے اننت ناگ قصبے کے لئے میریج ہال کے لئے اراضی کی نشاندہی کرنے اور اس کے مطابق ڈی پی آر جمع کروانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے بیجبہاڑہ قصبے میں مکینیکل پارکنگ کے لیے زمین کے ایک پیچ کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے عمارت اور تعمیراتی سامان کی نقل و حمل میں ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے لئے ہدایات بھی کیں۔

دفعہ 370 کی منسوخی: 'بھارت کے خلاف پڑوسی ممالک کو نئی وجہ ملی'


لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کو مستحکم کرنے ، پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ نامکمل اور سست رفتار سے چل رہے منصوبوں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائنز طے کریں۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال معاشرتی دوری کو برقرار رکھنے کے ساتھ حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے بھی کہا ۔
انہوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ COVID مثبت واقعات میں اضافے والے مقامات کی نشاندہی کریں اور مریضوں کے انتظام کے لئے مخصوص نمونے لینے اور جانچ کے علاوہ میکانزم تیار کریں اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے 113 کروڑ روپئے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ، جس میں سیوریج اسکیم اننت ناگ زون 1 ، ایمپریٹ کے تحت سیپٹیج مینجمنٹ اسکیم اننت ناگ، جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت ڈبلیو ایس ایس اننت ناگ قصبے کے لئے 1.0 ایم جی ڈی ریپڈ ریت فلٹر یونٹ ، شامل ہیں۔

رامبن: تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج


جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت ڈبلیو ایس ایس چکلی پورہ کے لئے فلٹریشن پلانٹ ، واٹر سپلائی سکیم کرالپورہ براگ پورہ این آر ڈی ڈبلیو پی کے تحت ، واٹر سپلائی سکیم چونتھیال اور واٹخوش جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت ، اے این ایم کوکرنگ ، اننت ناگ ، ٹروما اسپتال بیجبہاڑہ کراسنگ، ویسو سڈورا چوپان محلہ میں نالہ ساندرن پر 2 ایکس 30 میٹر ٹن اسپن اسٹیل گرڈر فٹ کا پل، میہند نوشہرہ بیجبہاڑہ میں 100 بستر والے گرلز ہاسٹل ، (ڈبل اسٹوریڈ) کی تعمیر وغیرہ شامل ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details