ضلع پلوامہ سے تقرباً 33 کلومیٹر کی دوری پر واقع لال پورہ جھیل قابل ذکر ہے، یہ جھیل جنوبی کشمیر کا سب سے بڑا جھیل مانا جاتا ہے۔اس جھیل میں کافی تعداد میں جانوروں کی مختلف اقسام ہیں، جو اس جھیل کی خوبصورتی میں چار چاند لگا تے ہیں۔
بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ جھیل انتظامیہ کی عدم توجہی کی باعث خستہ حالی کا شکار ہے۔
لال پورہ جھیل عدم توجہی کا شکار ضلع پلوامہ میں متعدد سیاحتی مقامات ہیں جو حکومت کی عدم توجہی کے شکار ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ان سیاحتی مقامات کی شان بحال کی جائے تو اس سے ضلع کی معیشت ہی نہیں بلکہ نوجوان کے لیے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا 'اگرچہ ویٹ لینڈ نے اس جھیل پر قبضہ کر رکھا ہے لیکن انہوں نے بھی اس کی تعمیر و ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا'۔