ای سی جی سیکشن میں دوپہر کے بعد اسٹاف کا ایک ہی ملازم ڈیوٹی پر تعینات رہتا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو قطار میں رہنا پڑتا ہے۔
ادھر خواتین مریضوں کا کہنا ہے کہ شام اور رات کے اوقات میں ای سی جی سیکشن میں مرد ملازم تعینات رہتا ہے جس کی وجہ سے بیشتر خواتین مریض اپنا ای سی جی کرانے میں ہچکچاتی ہیں اور بعض اوقات یا تو ای سی جی کئے بغیر ہی واپس نکل جاتی ہیں یا نجی لیبارٹریز میں جاکر ای سی جی کرانے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔