جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقۂ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم سرہامہ علاقے میں طبی مرکز قائم ہونے کے باوجود لوگ طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ہسپتال صرف نام کا ہے جبکہ اس اسپتال میں صرف ایک ڈاکڑ تعینات کیا گیا ہے جو صبح 10 بجے سے 4 بجے تک رہتا ہے۔
وادی کے شعبۂ صحت میں کافی ترقی ہوئی ہے، تاہم ابھی بھی لوگوں کو طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر مشینری ہے اور بہترین علاج کی خدمات میسر رہتی ہے۔ تاہم سرہامہ کے پی ایچ سی اسپتال میں مشینری کی کمی ہے جس کے باعث بیمار مشکلات سے دو چار نظر آرہے ہیں۔