جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تحصیل مقام کوکرناگ سے محض سات کلومیٹر کی دوری پر واقع داؤدپورہ وائلو نامی علاقہ انتظامیہ کی نظروں سے اجھل ہے۔ علاقہ میں رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولت کا فقدان پایا جارہا ہے۔ اگرچہ ایک جانب ریاستی حکومت لوگوں کو تعمیر و ترقی کے خواب دکھا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب لوگوں کے ان خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے برسوں لگ جاتے ہیں۔
داؤدپورہ وائلو بنیادی سہولیات سے محروم
مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقہ میں رابطہ سڑکوں اور علاقہ سے بہنے والے ندی نالوں پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے وسائل ہموار ہو جائیں۔
داؤدپورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے اگرچہ مستحق لوگوں میں جاب کارڑ فراہم کئے گئے، تاہم آج کی تاریخ تک نہ تو مزدور پیشہ سے وابستہ افراد کو ان جاب کارڈس کا کوئی فائدہ پنہچا اور نہ ہی مذکورہ علاقہ میں کسی تعمیرات کا قیام عمل میں لایا گیا۔ علاقہ میں نہ تو کہیں لوگوں کی آمدورفت کے کئے رابطہ سڑکوں کا انتظام ہے اور نہ ہی علاقہ سے بہنے والے ندی نالوں پر کوئی باندھ تعمیر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خراب موسمی میں ان کا گھروں سے نکلنا ناممکن بن جاتا ہے۔