اردو

urdu

Labours on Govt Schemes: 'مزدوروں کیلئے بنائی گئی اسکمیں کہیں نظر نہیں آتیں'

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مزدور طبقہ انتظامیہ سے کافی خفا ہے۔ مزدوروں کے مطابق مارکیٹ میں تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، جس کے سبب مزدوں کو کام نہیں مل رہا ہے۔

By

Published : May 11, 2022, 10:57 PM IST

Published : May 11, 2022, 10:57 PM IST

Labours say govt schemes for labour's not visible in ground
مزدوروں کے لیے دی جانے والی اسکمیں کئی نظر نہیں آتی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس سال یوم مزدور پر کوئی بھی سرکاری تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ تقریب منعقد نہ ہونے پر مزدور طبقہ ضلع انتظامیہ سے کافی مایوس ہوا۔ اس سلسلے میں مزدور ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اس سال ماہ رمضان المبارک کی وجہ سے تقریب منعقد نہ ہوئی اور آنے والے وقت یوم مزدور کی تقریب منعقد ہوگی تاکہ مزدوروں کو اپنے حق کے بارے میں جانکاری دی جائے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

مزدوروں کی حکومت و انتظامیہ سے اظہار ناراضگی

ضلع کے مزدوروں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مزدوروں کو کام نہیں مل پاتا کیونکہ مارکیٹ میں تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی قیمت آسمان چھو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مزدروں کے لیے دی جانے والی اسکمیوں کو آن لائن پُر کرنے میں کافی پریشانی پیش آتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مزدروں کے لیے آف لائن فارم بھرنے کی اپیل کی ہے۔

مزدوروں نے کہا کہ حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے بارے میں اگرچہ کافی دعوے کرتی ہیں، تاہم زمینی سطح پر مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details