اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ جیل میں قید کولگام کا قیدی فوت - غیر قانونی سرگرمیوں

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ جیل میں قید ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والا 42سالہ قیدی پیر کو مختصر علالت کے بعد فوت ہو گیا۔

اننت ناگ جیل میں قید کولگام کا قیدی فوت
اننت ناگ جیل میں قید کولگام کا قیدی فوت

By

Published : Nov 9, 2020, 3:52 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو اننت ناگ کے کہری بل جیل میں قید تھا، مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا۔

شہلی پورہ کولگام کے رہنے والے 42 سالہ شہزاد احمد وانی ولد علی محمد وانی کے خلاف پولیس اسٹیشن، ڈی ایچ پورہ کولگام میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اننت ناگ جیل میں قید کولگام کا قیدی فوت

شہزاد احمد کو 29 اکتوبر 2019 کو اننت ناگ کے اترسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے پانچ غیر ریاستی باشندوں کو ہلاک کرنے کے چند روز بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق قیدی شہزاد احمد کی طبیعت چند روز سے ناساز تھی جس کے بعد وہ پیر کے روز ضلع ہسپتال اننت ناگ میں فوت ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ متوفی کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details