اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ایک پسماندہ علاقہ اہلن پائن فاٹن گڈول میں قائم مدرسہ نورالعلوم میں زیر تعلیم طلاب میں انڈین آرمی کی 19 آرآر کی دلیر کمپنی نے کتابیں اور سٹیشنری آئٹیمس تقسیم کیں۔ اس دوران طلبہ کے درمیان کبڈی اور دوسری میچز کراوئے گئے۔
دلیر کمپنی نے مدرسہ کے بچوں کی جسمانی نشو نماء کو بڑھاوا دینے کے لئے کھیل کود کی سرگرمیاں عمل میں لائی۔ حالانکہ شدت کی سردی کے باوجود بھی مقامی بچوں نے کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بعد میں فاتح بچوں کو مختلف انعامات سے نوزا گیا۔
طلاب کے درمیان اسٹیشنری آئیٹمس تقسیم اس موقع پر طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'ہمارا علاقہ کافی پسماندہ ہے اور ہمیں کھانا بڑی مشکل سے دستیاب ہوتا ہے، جبکہ پڑھنے لکھنے کے لئے ضروی چیزوں کی عدم دستیابی سے مدرسہ کے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
'جمہوریت کی بقا کے لیے انتظامیہ گرفتار شدگان کو رہا کرے'
انہوں نے انیس آرآر کی دلیر کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 'فوج مذکورہ علاقہ میں اکثر و بیشتر ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو تھوڑی راحت ملی ہے'۔