اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kokernag Encounter Update گڈول تصادم اختتام، دو عسکریت پسندوں کے ہلاکت کی تصدیق، سرچ آپریشن جاری - کوکرناگ گڈول میں سرچ آپریشن جاری

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے مقامی لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گڈول تصادم کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر بارودی شیل بکھرے پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔

kokernag-encounter-update-operation-concluded-two-militants-killed-search-operation-continued-adgp-kashmir
Etv Bharat گڈول تصادم اختتام، دو عسکریت پسندوں کے ہلاکت کی تصدیق، سرچ آپریشن جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 8:09 PM IST

گڈول تصادم اختتام، دو عسکریت پسندوں کے ہلاکت کی تصدیق، سرچ آپریشن جاری

اننت ناگ:کوکرناگ کے گڈول علاقہ میں گزشتہ سات روز سے جاری عسکریت پسند مخالف آپریشن میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان عسکریت پسندوں میں لشکر طیبہ کے کمانڈر عُزیر خان بھی شامل ہے،جس کی تصدیق اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے گڈول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔
وجے کمار نے کہا کہ علاقہ میں ابھی سرچ آپریشن جاری رہے گا جب تک اسے پوری طرح سینٹائز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز کو علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول تھی جس کے بعد مذکورہ جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
وجے کمار نے خدشہ ظاہر کیا کہ وہاں پر تیسرا عسکریت پسند بھی موجود ہو سکتا ہے جسے بڑے پیمانے پر تلاش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر کے مقام پر گولہ بارود موجود ہو سکتا ہے لہذا اسے پوری طرح صاف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:



واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل کوکرناگ کے گڈول علاقہ کے جنگلات میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ہوا تھا جس میں فوج اور پولیس کے دو اعلی افسران سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم وجے کمار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں چار سکیورٹی افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details