اننت ناگ:گزشتہ کئی روز سے وادی کے میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔Snowfall in kashmirموسم سرما کے دستک دیتے ہی لوگوں نے سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔لوگ بازاروں میں گرم ملبوسات کانگڑیاں، گرمی فراہم کرنے والے مختلف الیکٹرانک آلات کی خریدو فروخت اور گھروں میں کوئلہ تیار کرنے، دالیں، سوکھی سبزیوں کو ذخیرہ کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ Winter Preparations In Kashmir
موسم سرما جہاں وادی کے آب و ہوا کے لیے سود مند ہے اور برفباری وادی کشمیر کا گہنا ہے، لیکن دوسری جانب شدید برفباری کے دوران اہلیاں وادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پانی کے نل جم جانے، بجلی کی کٹوتی، تازہ سبزیوں کی قلت اور راستے بند ہونے سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔ شدید برفباری کے دوران کام نہ ملنے کے سبب مزدور پیشہ افراد کو فاقہ کشی تک نوبت آجاتی ہے، وہیں سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قبل از وقت مختلف تیاریاں کرنا پڑتی ہیں جس سے لوگوں پر مزید اخراجات کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بات عیاں ہے کہ بھاری برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے کے ساتھ ہی وادی میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کا بازار گرم ہو جاتا ہے۔تازہ پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے اور دکاندار صارفین سے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ برفباری کے عیام کے دوران سوکھی سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں جو ایک غریب صارف کے دست راست سے باہر ہوتا ہے۔Vegetables Price Hiked ahead of winter
یہ بھی پڑھیں:Smoked & Dried Fishes of Kashmir: کشمیر میں بھونی اورخشک مچھلیاں کھانے کی روایت کیوں ہو رہی ہے کم