اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maha Shivratri 2023 مٹن سوریا مندر میں مہاشیو راتری کے پیش ںظر خصوصی پوجا پاٹ - کشمیری پنڈت تہوار ہیرتھ

کشمیری پنڈتوں کے محبوب تہوار 'ہیرتھ' کی چار دنوں پر محیط روایتی تقریبات ہفتے کے روز سے شروع ہوگئی ہیں۔اس تہوار کو بھارت، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری 'مہا شیوراتری' کے نام سے مناتی ہے۔ ہندو مذہب کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

Maha Shivratri 2023
مٹن سوریا مندر میں مہاشیو راتری کے پیش ںظر خصوصی پوجا پاٹ

By

Published : Feb 18, 2023, 9:23 PM IST

مٹن سوریا مندر میں مہاشیو راتری کے پیش ںظر خصوصی پوجا پاٹ

اننت ناگ:پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی مہاشیو راتری کا تہوار کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وہیں یہ تہوار ضلع اننت ناگ کے مٹن میں قائم مارٹنڈ سوریا مندر میں بھی بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس تہوار کو جموں و کشمیر میں "ہیرتھ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس سلسلے میں مٹن سوریا مندر میں تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں کشمیری پنڈتوں نے خصوصی پوجا پاٹ کے ساتھ ساتھ شنکر بگوان کی پوجا کی۔اس تہوار پر عقیدت مندروں نے خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ شیو کو شہد، دودھ اور دیگر چیزوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

اس موقعہ پر عقیدت مندوں نے کہا کہ اس جگہ کی صدیوں سے یہ روایت رہی ہے کہ یہاں ہر کوئی بھی تہوار ہندو، مسلم، سکھ آپسی بھائی چارے کے ساتھ مناتے ہیں اور آج بھی یہ تہوار بڑے ہی جوش سے منائی جارہی ہے جس میں تمامم قرقہ کے لوگ ہندوں کے ستاھ شریک تھے۔اس موقعہ پر مٹن سوریا مندر سے تعلق رکھنے والے پجاری نے کہا کہ مارٹنڈ سوریا مندر میں ہر تہوار عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، خصوصاً مہا شیوراتری کے دن پر بٹک دیوتا کی پوجا کی جاتی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ شنکر بھگوان کی بھی پوجا کی جاتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایسے موقعوں پر مٹن سوریا مندر کے درشن کرنے کے لئے نہ صرف وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ آتے ہیں، بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں سے بھی یہاں عقیدت مند آتے ہیں، جو درشن اور پوجا پاٹ کر کے خصوصی دعائے مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مٹن علاقہ صدیوں سے روایتی بھائی چارے کے لئے جانا جاتا ہے، اور ہر کوئی مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں انسانیت قائم و دائم رکھنی چاہیے اور اس کے بعد مذہب کو۔انہوں نے کہا کہ مہاشیو راتری کے موقعے پر بھگوان شیو اور پاروتی کی شادی کا جشن منایا جاتا ہے، اور اس موقعہ پر بھگوان شیو کے عقیدت مند صبح شام پوجا کرتے ہیں۔ اور آپسی بھائی چارے کے لئے خصوصی دعائے بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Maha Shivratri 2023 مودی نے عوام کو مہا شیوراتری کی مبارکباد دی

اس موقعہ پر ممبئی سے آئے ہوئے عقیدت مند نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے کشمیر میں ہے جبکہ انہیں کشمیر کے لوگ ملنساری کی وجہ سے بہت پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ مٹن سوریا مندر جیسی پاک جگہ پر اکر انہیں کافی اچھا لگا، جبکہ مٹن میں ہر کسی فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ کافی خوشی ہوئے۔
کشمیری پنڈت برادری کا اس مذہبی تہوار 'مہاشیوراتری یا ہیرتھ' کو منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے۔ کشمیری پنڈت برادری اس تہوار کی تقریبات کا آغاز خصوصی پوجا جو کشمیری پنڈتوں کے ہاں 'وٹک پوجا' کے نام سے جانی جاتی ہے، سے کرتی ہے جس کے لئے مخصوص قسم کے برتنوں اور خشک پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس خصوصی پوجا کا اہتمام کشمیری پنڈت اپنے گھروں میں ہی کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details