اردو

urdu

By

Published : Jun 3, 2022, 8:06 PM IST

Updated : Jun 4, 2022, 2:45 PM IST

ETV Bharat / state

Innocent killings condemned in Anantnag: عام شہریوں کی ہلاکت پرفیاض مخدومی کا اظہار افسوس

کشمیر میں گذشتہ روز مسلح افراد نے ایک بینک منیجر اور ایک غیر مقامی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعے کے خلاف کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے پرُ زور الفاظ میں مذمت کی۔ وہیں جامعہ مسجد اننت ناگ کے خطیب فیاض مخدومی نے سرکار سے پنڈتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ Target Killing

Innocent killings condemned in Anantnag
عام شہریوں کی ہلاکت پرفیاض مخدومی کا اظہار افسوس

اننت ناگ:جامعہ مسجد اننت ناگ کے خطیب فیاض مخدومی نے عام شہریوں خاص طور پر اقلیتی طبقہ سے وابستہ کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اننت ناگ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطاب کے دوران کہا کہ جس طرح سے نہتے شہریوں خاص کر کشمیری پنڈتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب میں کسی بے گناہ کا قتل کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ Innocent killings condemned in Anantnag

عام شہریوں کی ہلاکت پرفیاض مخدومی کا اظہار افسوس

یاض مخدومینے کہا کہ کشمیر ہندو مسلم سکھ اتحاد کا گہوارہ رہا ہے۔ اس طرح کی سازشوں سے یہاں کے آپسی بھائی چارے کو زخ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان یہاں کے اقلیتی طبقہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مولانا داؤدی نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے تمام مسلمانوں سمیت کشمیری پنڈتوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 4, 2022, 2:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details