اطلاعات کے مطابق ضلع پولیس نے آج اونتی پورہ علاقے میں توصیف احمد بٹ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ توصیف احمد، انڈر گراؤند ورکر تھے اور عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ تھے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع بڈگام میں عسکریت پسندوں کے پانچ معاون کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ بڈگام پولیس نے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو تباہ کیا ہے اور پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت شہنواز احمد وانی، ناصح احمد وانی، بلال احمد خان، عرفان احمد پٹھان اور علی محمد بٹ کے طور پر ہوئی تھی۔