تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او اننت ناگ فیروز احمد چکٹ کی ہدایت پر تشکیل کردہ ایک ٹیم نے اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور قائم کئے گئے مشینریز کے آلات ضبط کرکے کارخانوں کو سیل کیا گیا۔
اننت ناگ میں غیر قانونی لکڑی کے کارخانے سربمہر - kashmir news
ضلع اننت ناگ میں غیر قانونی لکڑی کے کارخانوں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں ابھی تک 40 کے قریب غیر قانونی لکڑی کے کارخانوں کو سربمہر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کے حدود میں آنے والے کسی بھی لکڑی کے کارخانہ کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کارخانہ کے مالکان کو کسی طرح کی رعایت فراہم کی جائے گی، البتہ لائسنس شدہ مالکان کو اپنی لائسنس ری نیو کرنے کا موقعہ دیا گیا ہے۔
فیروز احمد نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سبز سونے کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لئے سنجیدہ ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص پر سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔۔