وادی کشمیر میں موسم ابر آلود رہنے اور غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے نہ صرف پولی نیشن کے عمل میں خلل پڑ رہا ہے بلکہ اس دوران میوہ باغات میں اسکیب، پھپھوند کی بیماریاں پیدا ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے میوہ کاشتکار تشویش میں مبتلا ہوئے ہیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بیماریوں کے حملہ کی وجہ سے انہیں بار بار دواپاشی کرنا پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اضافی خرچہ کے بوجھ تلے دب رہے ہیں۔