اردو

urdu

ETV Bharat / state

Justice Magray Inagurates e-filing Portal : ضلع اننت ناگ میں ای فائلنگ پورٹل کا افتتاح

’’عدالتوں کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم کرنے اور انہیں ڈیجیٹائز Digitization of Courts in JK کرنے کی غرض سے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

Justice Magray Inagurates e-filing Portal in Anantnag
Justice Magray Inagurates e-filing Portal in Anantnag

By

Published : Jun 11, 2022, 8:52 PM IST

اننت ناگ:ہائی کورٹ آف جموں اینڈکشمیر اینڈ لداخ کے جج صاحبان نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ای فائلنگ پورٹل کا افتتاح کیا۔ E-filing portal Inagurated in Anantnag پورٹل کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جسٹس علی محمد ماگرے نے بتایا کہ ’’کورٹ کا کام کاج خصوصا اپیل یا شکایت آن لائن دائر کرنے سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔‘‘

اننت ناگ میں ای فائلنگ پورٹل کا افتتاح

جسٹس ماگرے نے مزید کہا کہ ’’عدالتوں کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم کرنے اور انہیں ڈیجیٹائز کرنے کی غرض سے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی ضلع عدالتوں میں اننت ناگ کورٹ کو سب سے پہلے ڈیجیٹائز کیا گیا جبکہ دیگر عدالتوں کو بھی جلد ڈیجیٹائز کیے جانے سے متعلق کام جاری ہے۔

اننت ناگ میں ای فائلنگ پورٹل کے افتتاح کے دوران جسٹس ماگرے نے کہا کہ ’’اب کورٹ کا سارا ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوگا جس سے نہ صرف عوام الناس بلکہ وکلاء حضرات بھی مستفید ہونگے۔‘‘ Justice Magray Inagurates e-filing Portal in Anantnag

اننت ناگ دورے کے دوران جسٹس ماگرے کے ہمارہ ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس سنجے دھر اور ڈسٹرکٹ سیشنز جج اننت ناگ نصیر احمد ڈار کے علاوہ سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔ ضلع اننت ناگ میں ای فائلنگ پورٹل کے افتتاح کے بعد انہوں نے کوکر ناگ میں بھی ایک تقریب میں شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details