اننت ناگ:مقدس ماہ رمضان کے چوتھے جمعتہ المبارک کے پیش نظر وادی کے مختلف خانقاہوں، درگاہوں اور مساجد میں نماز جمعہ کی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ضلع اننت ناگ کے کھرم حضرت بل درگاہ میں بھی ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد و خواتین بھی شامل تھیں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ درگاہ کے متصل علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے درگاہ پر حاضری دی اور نماز جمعہ میں شرکت کرکے بارگاہ الہی میں سر بہ سجود ہوئے۔مولانا حاجی غلام نبی راتھر نے جمعہ کا خطبہ پیش کیا جبکہ درگاہ کے مقررہ امام نے جمعہ نماز پڑھائی۔
نماز سے قبل اور بعد نماز درگاہ میں ختمات المعظمات اور خاص دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا،جس دوران وادی کی امن سلامتی اور خوشحالی کے لئے خاص دعائیں کی گئیں۔جمعتہ الوداع کے خدشات کے پیش نظر کھرم درگاہ حضرتبل پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی، وادی خاص کر اننت ناگ اور جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے صبح سے ہی درگاہ کی جانب رخ کیا اور درگاہ پر حاضر دے کر جمعہ نماز میں حصہ لیا۔
Jumat Ul Vida کھرم درگاہ میں جمعتہ الوداع کی پرنور تقریب منعقد
وادی کشمیر کی جامع مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعۃ الوداع کے موقع پر عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں فرزندان توحید نے انتہائی انکساری اور اشک بار آنکھوں سے ماہ بارک رمضان کو الوداع کیا۔
مزید پڑھیں:Jumat-ul-Vida درگاہ حضرت بل میں جمعۃ الوداع کی سب سے بڑی تقریب منعقد، الوداع ماہ رمضان الوداع
سرینگر میںجمعتہ الوداع کے موقعے پر سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جس میں وادی کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے نماز ادا کی اور خصوصی دعائیں مانگی۔ اسی طرح جناب صاحب صورہ، آثار شریف شہری کلاش پورہ، شیخ حمزہ مخدوم (رح)،دستگیر صاحب خانیار، نقشبند صاحب خواجہ بازار، خانقاہ معلیٰ سرینگر میں بھی جمعۃ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے۔ علاوہ ازیں وادی کے دیگر اضلاع کی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعۃ الوداع کے روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔خطیبوں نے اپنے جمعہ خطبوں کے دوران جمعۃ الوداع کی فضیلت پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور اس موقع پر خصوصی دعائیں مانگی گئی۔