اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپنی پارٹی کا اسمبلی انتخابات جلد کرانے کا مطالبہ

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوری نظام جلد قائم ہونا چاہئے۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ جموں کشمیر میں ڈی لیمٹیشن کرکے انتخابات کا اعلان کریں۔

اپنی پارٹی کے سینئنر رہنما عبدالرحیم راتھر
اپنی پارٹی کے سینئنر رہنما عبدالرحیم راتھر

By

Published : Mar 4, 2021, 7:08 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے ٹاون ہال میں اپنی پارٹی کی جانب سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ورکرز کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ اجلاس کی قیادت اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر نے کی۔

اپنی پارٹی کے سینئنر رہنما عبدالرحیم راتھر

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی ورکرز پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں، تاکہ پارٹی زمینی سطح پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر سکے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوری نظام جلد قائم ہونا چاہئے۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ جموں کشمیر میں ڈی لیمٹیشن کر کے انتخابات کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ سمجھ چُکے اور وہ 'اپنی پارٹی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں اپنی پارٹی دیگر پارٹیوں سے سبقت حاصل کر کے لوگوں کی نمائندگی کرے گی۔'

عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں عوام کی حکومت ہونی چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہاں جلد سے جلد انتخابات کرائے جائیں کیونکہ لوگوں کے مسائل بہت ہیں اور انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details