اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں جیش ماڈیول کا پردہ فاش، دو گرفتار

پولیس کے مطابق دونوں نے حال ہی میں عسکری صف میں شولیت اختیار کی تھی۔ ان کے قبضے سے دو پستول، تین میگزین اور 116 گولیاں برآمد کی گئیں۔

اننت ناگ میں جیش ماڈیول کا پردہ فاش، دو گرفتار
اننت ناگ میں جیش ماڈیول کا پردہ فاش، دو گرفتار

By

Published : Jan 30, 2021, 9:15 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جیش محمد نامی عسکری ماڈیول کا پردہ فاش کر کے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے پولیس کو مصدقہ اطلاح موصول ہوئی تھی کہ لشکر مصطفیٰ نامی عسکری تنظیم (جیش محمد کی شاخ) حملہ کرنے کے فراق میں ہے، جس کے بعد پولیس اور فوج کی 3 آر آر، نے بجبہاڑہ کے مختلف جگہوں پر ناکے لگائے تھے۔

تلاشی کے دوران ڈونی پورہ بجبہاڑہ کے مقام پر ایک الٹو کار کو رکنے کے لئے کہا گیا، تاہم کار میں سوار دو افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن انہیں حکمت عملی کے تحت گھیر کر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت عمران احمد حجام ولد غلام نبی ساکنہ ناتھپورہ کھنہ بل اور عرفان احمد آہنگر ولد محمد الطاف ساکنہ نندہ پورہ کھنہ بل کے طور ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں نے حال ہی میں عسکری صف میں شولیت اختیار کی تھی۔ ان کے قبضے سے دو پستول، تین میگزین اور 116 گولیاں برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں ایل ای ایم تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لئے قانون کے تحت بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details