اردو

urdu

ETV Bharat / state

Casual Labourers Protest in Anantnag: محکمہ وائلڈ لائف سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج - جنوبی کشمیر

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے احتجاج Casual Labourers Protest in Anantnag کرتے ہوئے کہا کہ وہ قلیل تنخواہوں پر کام کر رہے۔ وہیں گزشتہ کئی ماہ سے ان کی تنخواہیں واگزار نہیں کی جا رہی ہیںCasual Labourers Wages not Released جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں۔

Casual Labourers Protest
Casual Labourers Protest

By

Published : Dec 13, 2021, 4:25 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ کے وزیر باغ علاقے میں Casual Labourers Protest in Anantnag وائلڈ لائف محکمہ سے وابستہ عارضی ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیاCasual Labourers Protest۔

محکمہ وائلڈ لائف سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے محکمہ جنگلات میں کام کرنے والے کیجول لیبرس کے مقابلے میں انہیں کافی کم اجرت فراہم کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے محکمہ میں تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، جنگلی جانوروں کا رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے دوران وہ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، وہیں جنگلی جانوروں کی دیکھ بال میں بھی وہ اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اس کے باوجود ان کے ساتھ ’’سوتیلی ماں جیسا سلوک‘‘ کیا جاتا ہے۔

کیجول لیبرس کا مزید کہنا ہے کہ وہ قلیل تنخواہوں پر کام کر رہے۔ وہیں گزشتہ کئی ماہ سے ان کی تنخواہیں واگزار نہیں کی جا رہی ہیںCasual Labourers Wages not Released۔ جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Daily Wagers Protest: یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں سرکار سے عارضی ملازمین کے جائز مطالبات پورا کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔

احتجاج کر رہے کیجول لیبررس نے انتباہ کیا کہ اگر انکے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو وہ دارالحکومت دہلی میں جاکر جنتر منتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details