اننت ناگ:عالمی یوم خواتین یر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔اس دن کی مناسب سے کئی تقریبات اور سمینارز کا انعقاد میں عمل میں لایا جاتا ہے،جن میں کہیں پر خواتین کی صلاحیت اور اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔اس دن منانے کا مقصد، خواتین کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور لوگوں میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کے لیے ترغیب دینا ہے۔
عالمی یوم خواتین کے موقعے پر آج ضلع اننت ناگ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں ڈیموکریٹک ویمنز فیڈریشن کے بینر تلے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین نے سرکار کی پالیسیوں کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک جانب خواتین کو با اختیار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے وہی کشمیر میں خواتین کے ساتھ استحصال کیا جا رہا ہے۔
ڈیموکریٹک ویمنز فیڈریشن کی کنونر لطیفہ گنائی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی خاتون ڈرگس جیسے برے کاموں میں مبتلا ہو رہی ہیں، کیونکہ انہیں آج کے دور میں بھی اپنا حق نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی ہلپرس اور ورکس کو نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے خواتین کے حوصلے پست ہو رہے ہیں۔