اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سڑکوں پر برف ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی اپیل' - ضلع اننت ناگ میں حالیہ بھاری برفباری

حالیہ برفباری کے بعد سے اب تک اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک سو سے زائد ایسے افراد کو داخل کرایا گیا ہے جو جمی ہوئی برف پر چلنے کے بعد گرکر زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے بیشتر افراد کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

Injuries Caused By Slipping On Ice
'سڑکوں پر برف ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی اپیل'

By

Published : Jan 18, 2021, 7:24 PM IST

وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع اننت ناگ میں حالیہ بھاری برفباری کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ شدیدبرفباری کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

'سڑکوں پر برف ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی اپیل'

اطلاع کے مطابق کچھ لوگ گھروں کے صحن سے برف نکال کر سڑکوں پر ڈال دیتے ہیں۔ وہیں دکاندارحضرات بھی اپنی دکانوں کے سامنے سے برف اُٹھاکر برس کو سڑکوں کے بیچوں بیچ ڈال دیتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں جو سڑکیں خشک ہوئی ہوتی ہے ان پر پھر سے پھسلن پیدا ہوجاتی ہے۔

درجہ حرارت منفی سے نیچے چلا جانے کی وجہ سے سڑکوں پر پھینکی گئی برف پگھلنے کے بجائے جم جاتی ہے۔ جو کئی حادثات کا موجب بنتی ہے۔ حالیہ برفباری کے بعد سے اب تک اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک سو سے زائد ایسے افرادکو داخل کرایا گیا ہے جو جمی ہوئی برف پر چلنے کے بعد گر کر زخمی ہوئے ہیں۔جن میں سے بیشتر افراد کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں برف باری و بارش کا امکان

اس صورتحال کو مد نظر جو لوگ اپنے گھروں کے صحن سے برف نکال کر سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں وہ دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔ اننت ناگ کے عوام نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے وہ سڑکوں پر برف ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی ہے، تاکہ عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details