اردو

urdu

ETV Bharat / state

زخمی نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں چند روز قبل سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگیا۔

accident
زخمی نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا

By

Published : Apr 28, 2020, 4:25 PM IST

ضلع اننت ناگ کے شمپورہ قاضی سے تعلق رکھنے والا عبدالرشید تانترے نامی 35 سالہ نوجوان چند روز قبل چمولا قاضی کے مقام پر سڑک حادثے کے دوران شدید زخمی ہو گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہوئے نوجوان کو نازک حالت میں سرینگر کے اسکمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ قریب دو ہفتے تک نوجوان ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہا اور آخر کار منگل صبح زندگی کی جنگ ہار گیا۔

قانونی لوازمات کے بعد نوجوان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details