اردو

urdu

ETV Bharat / state

Iltija Mufti on Communal Harmony: مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے، التجا مفتی - پی ڈی پی کی نو منتخب میڈیا ایڈوائزر التجا مفتی

پی ڈی پی کی نو منتخب میڈیا ایڈوائزر التجا مفتی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’’مذہب کے نام پر سیاست کرنے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے مابین دراڑیں، غلط فہمیاں پیدا‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔

مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے، التجا مفتی
مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے، التجا مفتی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:11 PM IST

مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے، التجا مفتی

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تھجیوارہ، بجبہاڑہ میں قائم ’’پراچین گپھا‘‘ کا دورہ کرنے کے بعد محبوبہ مفتی کی دختر اور نو منتخب میڈیا ایڈوائزر التجا مفتی نے کہا کہ ’’موجودہ دور میں قوم کے معماروں میں زہر پھلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آج کل سماجی رابطہ گاہوں پر کم عمر بچے حب الوطنی، غداری پر بحث و مباحثہ کرکے لوگوں کو غدار قرار دیکر ان کے خلاف قابل اعتراض جملے کستے ہیں۔‘‘ التجا مفتی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دس سالہ دور اقتدار میں انہوں نے صرف نفرت اور تقسیم کی سیاست کی ہے۔ بچوں کے ذہنوں میں زہر انڈیلا جا رہا ہے جس سے نہ صرف ان کا مستقبل خطرے میں ہیں بلکہ پورا ملک اندھیرے میں ڈوب جانے کا بھی اندیشہ ہے۔‘‘

التجا مفتی نے مزید کہا کہ ’’جس طرح سے ہم پہلے بھی کشمیری پنڈت بھائیوں کے ساتھ مل جل کر رہتے تھے، ہم اس وقت بھی ہم ان کے ہمراہ امن و امان کے ساتھ پھر سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ اور اسی مذہبی رواداری کے لیے کشمیر معروف ہے اور وہی صدیوں پرانی کشمیریت آج بھی زندہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بھارت بھر میں مذہب کے نام پر سیاست کا چلن عام ہو چکا ہے، ہندوؤں اور مسلمانوں کے بیچ نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں تاہم اس کے لیے ہمیں مل جل کر مقابلہ کرنے اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti محبوبہ مفتی نے رکشابندھن پر 'تھا کاوارہ' مندر کا دورہ کیا

واضح رہے کہ پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے رکشا بندھن کے موقع پر بجبہاڑہ کے تھجی وارہ میں قائم پراچین غار کا دورہ کیا، انکے ہمراہ سابق وزیر عبد الرحمان ویری اور ان کی صاحب زادی التجا مفتی سمیت دیگر کئی سیاسی رہنما بھی تھے۔ وہیں اس موقع پر پراچین مندر میں سینکڑوں ہندوؤں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی کثیر تعداد بھی موجود رہی۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے رکشا بندھن کے موقع پر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی، جبکہ ہندوؤں نے پی ڈی پی صدر کا والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے کشمیری پنڈتوں سے بات کی اور ان کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے انتظامیہ سے پنڈتوں کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details