اردو

urdu

ETV Bharat / state

’اسپتالوں میں عوام کا رش باعث تشویش‘ - GMCAnantnag

انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے باوجود بھی کئی ہسپتالوں میں لوگوں کا غیر معمولی رش رہتا ہے جس سے ماہرین کے مطابق مستقبل میں سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔

hospital raush anantnag
’اسپتالوں میں عوام کا رش باعث تشویش‘

By

Published : Mar 24, 2020, 7:46 PM IST

اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں اگرچہ انتظامیہ نے مریضوں اور تیمارداروں کا رش کم کرنے کے لیے کئ احکامات صادر کئے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی مریضوں کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کی بھیڑ باعث تشویش ہے۔

ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ تیمارداروں کا ہسپتالوں کی جانب بے وجہ رخ کرنا خوش آئند نہیں ہے اور معالجین کے مطابق عمر رسیدہ اور کم عمر بچوں کو اسپتال اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے دور رکھا جائے۔

’اسپتالوں میں عوام کا رش باعث تشویش‘

ادھر اننت ناگ اسپتال کی انتظامیہ نے عوام سے گزاریش کی ہے کہ ’’غیر ضروری طور جی ایم سی اننت ناگ کی جانب رخ نہ کیا جائے۔ اور معمولی علاج و معالجے کے لیے نزدیکی طبی مراکز یا مقامی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔‘‘

تیزی سے مہلک کورونا وائرس کے پھیلائو کے سبب بندشیں عائد کرنا عوام کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں اور عوام کو چاہیے کہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں خصوصاً اسپتالوں کا بے وجہ رخ نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details