اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات ضبط - اننت ناگ منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ

جنوبی کشمیر کے اننت ضلع میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مار کر منشیات ضبط کر لی، وہیں ناکہ پر چیکنگ دوران ایک اور منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات ضبط
اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات ضبط

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 12:41 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) :اننت ناگ پولیس نے منشیات کی بدعت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے دو الگ الگ مقامات پر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن مٹن کو منشیات سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے ستری میدان گوپال پورہ میں محمد صدیق خان ولد محمد حسین خان نامی ایک شخص کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔

تلاشی کارروائی کے دوران صادق خان کے مکان سے 11 کلو گرام سے زائد چرس پاؤڈر بر آمد کر لی گئی۔ پولیس نے چرس پاؤڈر کو ضبط کر لیا اور منشیات فروش صادق خان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ اس سلسلہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ در اصل پولیس کو صادق خان کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی مصدقہ موصول ہوئی تھی جس کی بنیاد پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ : منشیات کے خلاف پولیس کی کارورائی میں تیزی

وہیں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ سے وابستہ ایک اور پولیس پارٹی نے حسن پورہ، بجبہاڑہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران جاوید احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ تُلکھن، بجبہاڑہ نامی ایک شخص کو 10 کوڈین فاسفیٹ کی بوتلوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے منشیات بر آمد کر لی گئی۔ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بجبہاڑہ تھانہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details