جموں و کشمیر کے جنوبی علاقہ قاضی گنڈ میں کولگام پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی ہے اور چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے درین قاضی گنڈ میں پٹھان کوٹیہ ویشنو ڈھابا پر چھاپہ مار کر شراب کی 1642 بوتلیں، فکی 1680 کلو اور چرس 200 گرام ضبط کیا ہے۔
قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او محمد شفیق اور ایس ایچ او ارشاد ریشی نے کہا کہ پولیس کو اس طرح کی اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ قاضی گنڈ علاقہ میں منشیات کا کاروبار بڑے پیمانے پر ہورہا ہے۔ جس میں غیر مقامی افراد کے سمیت مقامی افراد بھی شامل ہیں۔
قاضی گنڈ سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط، چار گرفتار - قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن
پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر 251/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیا ہے۔
قاضی گنڈ سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط، چار گرفتار
قابل ذکر ہے کہ وادی میں پولیس نے گذشتہ کئی مہینوں سے منشیات فروش کے خلاف مہم شروع کی ہے اور اب تک کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہیں بڑی مقدار میں نشیلی اشیاء بھی ضبط کی گی ہے۔