اننت ناگ (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اشاجی پورہ علاقے میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر، ہلال احمد شاہ، نے ایگزبشن (نمائش) کم سرکس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کونسل کے اراکین سمیت متعلقہ محکمہ جات کے کئی افسران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پی آر آئی ممبران نے بھی شمولیت اختیار کی۔
نمائش میں بچوں، نوجوانوں کی تفریح کے لئے کئی اقسام کے جھولے لگائے تھے جبکہ مختلف اسٹالز بھی قائم کیے گئے تھے۔ قصبہ اننت ناگ سمیت ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں بچوں نے نمائش کے دوران محظوظ ہوئے۔ رمضان المبارک کے آخری ایام کے دوران بارشوں اور موسمی تبدیلی کے باعث بچے کافی مایوس نظر آ رہے تھے تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی والدین اپنے بچوں، اعزہ سمیت جوق در جوق نمائش میں شرکت کرکے محظوظ ہو رہے ہیں۔