اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: بٹنگو فروٹ منڈی کے باہر ریڑھی والوں کا غیر قانونی قبضہ

جنوبی ضلع اننت ناگ کے بٹنگو میں قائم فروٹ منڈی کے باہر قومی شاہراہ پر ریڑھی والوں نے غیر قانونی طریقہ سے ریڑھیاں نصب کی ہیں۔ جس کی وجہ سے روزآنہ خاص کر شام کے اوقات میں شدید ٹریفک جام ہو رہا ہے۔

highway encroached by vendors, people facing traffic in anantnag
بٹنگو فروٹ منڈی کے باہر ریڑھی والوں کا غیر قانونی قبضہ

By

Published : Sep 19, 2021, 12:03 AM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ کے کنارے ریڑھی والوں، خوانچہ فروشوں کے قبضہ سے نہ صرف ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے بلکہ راہگیروں اور منڈی میں مال بردار گاڑیوں کے داخل اور خارج ہونے میں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل اشاجی پورہ سبزی منڈی گنجان آبادی علاقہ میں موجود ہونے سے شدید ٹریفک جام ہو رہا تھا۔ مذکورہ علاقہ کے لوگوں کے دیرینہ مانگ کے پیش نظر گزشتہ برس اشاجی پورہ سبزی منڈی کو بٹنگو فروٹ منڈی منتقل کیا گیا، جس کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی تھی۔

تاہم بٹنگو فروٹ و سبزی منڈی کے باہر ریڑھی والوں کو کھلی چھوٹ دینے سے ریڑھی والے اپنا قبضہ بڑھا رہے ہیں۔ تاہم انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ نتیجتاً اس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

خاص کر نیشنل ہائی وے سے گزر رہی ایمرجنسی سروس یا ایمبولینس بھی بعض اوقات ٹریفک جام میں پھنس جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے مریض کو وقت پر ہسپتال پہنچانا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اننت ناگ: اقبال کالونی میں تین ہفتوں سے بجلی ندارد

عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ سے معاملہ کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی جارہی ہے اور قابض ریڑھی والوں کو جلد سے جلد ہٹانے کی مانگ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details