گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال میں پی ایم کیرز فنڈ کے تحت جدید آکسیجن پلانٹ نصب کیا گیا، اس سے قبل اسپتال میں 2360 ایل ایم پی آکسیجن جنریشن کی گنجائش تھی جس میں 300 آکسیجن سلنڈر کے علاوہ ہسپتال میں مجموعی آکسیجن جنریشن کی 3350 ایل ایم پی کی مجموعی صلاحیت ہے۔
میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال صوفی نے کہا کہ وہ حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جی ایم سی کو 1000 ایل ایم پی آکسیجن جنریشن پلانٹ فراہم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تنصیب ایمرجنسی بیڈس، ایمرجنسی وارڈس اور آپریشن تھیٹر کو آکسیجن فراہم کرے گا جن میں ہائی فلو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔