اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heavy Rains in Anantnag: اننت ناگ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال

محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں کی پیش گوئی کی ہے۔Yellow warning in Kashmir

heavy rains cause water logging in anantnag
اننت ناگ میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال

By

Published : Jul 29, 2022, 7:59 PM IST

اننت ناگ:جمعہ کی دوپہر وادی کے مختلف علاقوں سمیت ضلع اننت ناگ میں تیز بارشیں ہوئیں۔ تیز بارش کے سبب ضلع کے متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔دن بھر موسم ابر آلود رہنے کے بعد موسلا دھار بارش سے کئی علاقوں پر ڈرینیں بلاک ہو گئیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر کافی پانی جمع ہوگیا۔ تیز بارش کے سبب ضلع اننت ناگ میں ٹریفک کی نقل و حمل کچھ وقت تک متاثر ہو گئی۔Heavy Rains Cause Water Logging in Anantnag

اننت ناگ میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال
وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے مقامی لوگوں کو عبور و مرور میں رکاوٹیں پیدا ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات نے زرد وارننگ جاری کرتے ہوئے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔وہیں ندی نالوں کے آس پاس مقیم لوگوں کے لیے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ان مقامات کی جانب رخ کرنے سے گریز کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details