اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ریڈ زون 'کاڈی پورہ' علاقے میں صفائی کا فقدان - jk updates

اننت ناگ کے کاڈی پورہ علاقے کے لوگوں نے گردونواح میں صفائی ستھرائی کے فقدان کی شکایات کی ہیں

ریڈ زون کاڈی پورہ صفائی کا فقدان
ریڈ زون کاڈی پورہ صفائی کا فقدان

By

Published : Jun 16, 2020, 9:17 PM IST

لوگوں کے مطابق علاقے میں سفائی ستھرائی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریڈ زون کاڈی پورہ صفائی کا فقدان

لوگوں نے الزام لگایا کہ کاڈی پورہ ریڈ زون ہونے کے باوجود بھی میونسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے گندگی و غلازت کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ خاک روبوں کی جانب سے اکٹھا کیے گئے غلازت کے ڈھیر کئی دنوں تک سڑک کے کنارے بکھرے پڑے رہتے ہیں۔

لوگوں نے موجودہ صورتحال میں انتظامیہ کو خطرات سے بھی آگاہ کیا اور صفائی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں کورونا جیسے معاملات میں مزید اضافے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔

اس سلسلے میں میں جب ای ٹی وی بھارت نے سیکرٹری میونسپل کونسل سے بات کرنی چاہیے وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔

وہی کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے فون پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 2 دنوں میں پورے علاقے کی گندگی کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details