اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ژالہ باری کے سبب فصل کو نقصان

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ بار بار ژالہ باری کے نتیجے میں ان کی فصل کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

Hailstorm
ژالہ باری

By

Published : Jun 3, 2021, 4:08 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے کئی علاقوں میں گزشتہ شام تیز آندھی اور ژالہ باری کے نتیجے میں فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے باغ مالکان مایوسی ہیں۔

ژالہ باری

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ تقریباً چالیس منٹ تک چلنے والی اس تیز آندھی اور زور دار ژالہ باری سے سیب کے باغیچوں میں درختوں سے سیب نیچے گر گئے۔

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے باغات میں دواؤں کے کئی چھڑکاؤ کيے تھے۔ تاہم شدید ژالہ باری کے نتیجے میں وہ سب بے سود ہی ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: آلودہ ہوتے آبی ذخائر

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ بار بار ژالہ باری کے نتیجے میں ان کی فصل کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ژالہ باری اس قدر ہوئی ہے جیسے مذکورہ علاقے میں برف کی چادر لپٹ گئی۔

انہوں نے محکمہ باغبانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا کر باغ مالکان کو مالی امداد فراہم کریں تاکہ باغ مالکان کو کچھ حد تک راحت مل جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details