اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملازمین کی تاریخ پیدائش غیر قانونی طریقہ سے تبدیل - محکمہ خوراک

محکمہ خوراک (ایف سی ایس اینڈ سی اے)کے ڈائریکٹوریٹ آفس سے جاری کیے گئے لسٹ میں چند سینیئر اسٹور کیپرز کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کو بدل دیا گیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Sep 11, 2020, 10:55 PM IST

دراصل سنہ 2018 میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے عارضی لسٹ زیر نمبر DCAPDK/Adm/B-X-305 بتاریخ 30 نومبر 2018 کو اپڈیٹ کیا گیا ہے جس میں چند اسٹور کیپرس کی تعلیمی اور پیدائشی ڈیٹیلس کو بدل دیا گیا ہے۔

بشیر احمد، محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر

ای ٹی وی بھارت کو حاصل شدہ متعلقہ محکمہ کے سینیارٹی لسٹ زیر نمبر DFSK/Adm/B-x-106 بتاریخ یکم اکتوبر 2001 کے مطابق محمد مقبول ملک کی تاریخ پیدائش 1958 تحریر کی گئی ہے جبکہ 2018 میں دوبارہ جاری کردہ اپڈیٹڈ لسٹ میں مذکورہ ملازم کی تاریخ پیدائش 1963 لکھی گئی ہے، اسی طرح چند اور ملازمین کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کو بدل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پرھیں: کشمیر : ڈائل اے ڈاکٹر، ایک انوکھی مہم

تاریخ پیدائش میں غیر قانونی طریقہ سے کی گئی تبدیلی سے مذکورہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ میں تقریبا 5 سال کا اضافہ ہوا ہے یہی نہیں بلکہ غیر قانونی طریقہ سے تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہونے سے مذکورہ ملازمین کو پروموشن مل سکتا ہے۔

اگرچہ چند روز قبل محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر نے جنوبی اضلاع کے چند ملازمین کا تبادلہ کیا تاہم ڈائریکٹوریٹ دفتر میں کام کر رہے ملازمین کے تبادلہ کے بارے میں محکمہ نے خاموشی کا مظاہرہ کیا نیز، ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے ڈائریکٹوریٹ آفس میں تعینات 746 ملازمین ایسے ہیں جن کا تبادلہ کافی عرصہ سے نہیں کیا گیا ہے ان میں اکثر ملازمین کو نوکری جوائن کرنے سے لے کر آج تک کسی دوسری جگہ تبادلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب اس سلسلہ میں محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر بشیر احمد سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے، لہذا وہ پہلے دستاویزات کی جانچ کریں گے اس کے بعد ہی وہ کسی نتیجہ پر پہنچے گے۔

ملازمین کے تبادلہ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ تبادلہ کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کو مکمل ہونے میں ایک سے دو ہفتہ لگ سکتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details