اردو

urdu

کوکرناگ: سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگی کا الزام

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک تعمیر کرنے میں ٹھیکے دار بے توجہی سے کام کر رہے ہیں جس سے سڑک بے ترتیب بن رہی ہے۔

By

Published : Nov 11, 2020, 4:53 PM IST

Published : Nov 11, 2020, 4:53 PM IST

Road construction
سڑک تعمیر

ضلع اننت ناگ کے حیات پورہ ساگم کوکرناگ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ گذشتہ ماہ پی ایم جی ایس وائی نے علاقہ کی سڑکوں پر تارکول بچھایا تھا، تاہم ابھی تک سڑک کے کناروں کو کسی ٹھوس چیز سے بند نہیں کیا گیا، جس کے سبب سڑک کنارے سے ٹوٹ رہی ہے اور علاقہ سے گزرنے والی گاڑیوں کو کئی دقتوں کا سامنا ہے۔

سڑک تعمیر

لوگوں کا کہنا ہے کہ جب علاقہ سے کوئی گاڑی چلتی ہے تو دوسری گاڑی 'یا' موٹر سائکل کا مذکورہ سڑک پر چلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ کیونکہ رابطہ سڑک کی ڈھلان تارکول کے عمل سے کافی اونچی ہو گئی ہے۔ جبکہ سڑک کے کنارے نیچے چلے گئے۔ جہاں مٹی اور کیچڑ کی وجہ سے گاڑیاں اُس پر نہیں ٹک پاتیں۔ نتیجتاً علاقہ میں گذشتہ ماہ سے کئی بار حادثات بھی رونماء ہو چکے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ علاقہ میں سڑک کے کنارے پی ایم جی ایس وائی نے ڈرینیج نظام اور باندھ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا تھا، تاہم چند روز گذر جانے کے بعد ہی علاقہ میں سڑک کے کنارے تعمیر شدہ ڈرین اور باندھ میں بڑی بڑی دراریں پیدا ہو گئیں ہیں۔

علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کی ذرعی زمین تک جانے والی نہر کو گذشتہ مہینے میں ہی تعمیر کیا گیا تھا، لیکن محض کچھ عرصہ بیت جانے کے بعد مذکورہ نہر کے باندھ میں بڑے بڑے چھید ہو گئے، جہاں سے پانی نکل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر چہ خشک سالی کی وجہ سے نہر میں پانی کی سطح کم ہے، لیکن ساون کے موسم میں نہر کا کیا حال ہوگا، اس کا اندازہ لگانہ مشکل نہیں ہے۔

حیات پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر نو سے قبل ان سے کہا گیا تھا کہ سڑک کے بیچ آنے والی اراضی اور دیگر چیزیں جن میں پیڑ، مکان وغیرہ شامل ہیں، اُن کے مالکان کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا، لیکن ابھی تک نہ تو کسی کو معاوضہ اور نہ ہی علاقے کا کام مکمل ہوا۔ انہوں نے یوٹی انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ وہ علاقہ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں اور قصورواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

معاملے کو دیکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے یہ مسئلہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے جونیئر انجینئر ارشاد احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے مذکورہ علاقہ میں تعمیراتی کام کیا ہے، اور ابھی تک وہاں تعمیری کام اختتام پزیر نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک تعمیری کام میں خرابی کا معاملہ ہے ہم اس چیز کو دوبارہ نئے سرے سے انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آبادی کے تناسب سے اردو کی کتابوں کے خریدار کم: ایس فضیلت

ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک معاوضہ کا تعلق ہے انہوں نے اُس حوالے سے حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی ہے، جیسے ہی حکومت کی جانب سے پیسے واگذار ہوں گے وہ جلد ہی مقامی لوگوں کو معاوضہ فراہم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details