اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچوں نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کیا

اس دوران اسکولی بچوں نے لوگوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہئے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

Road safety day
ٹریفک قوانین

By

Published : Mar 3, 2021, 8:34 PM IST

حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں آج روڈ سیفٹی دن منایا گیا، روڈ سیفٹی دن کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کالج میں زیر تعلیم این این ایس طلبہ کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد ٹریفک قوانین پر صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنانا تھا۔ یہ ریلی قصبہ کے مختلف مقامات سے گزرتی ہوئی اسکول گراؤنڈ میں اختتام پزیر ہوئی۔

ٹریفک قوانین

اس دوران اسکولی بچوں نے لوگوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہئے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ بچوں نے کہا کہ ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

اس موقع پر ریلی میں شامل اُساتذہ نے کہا کہ اس ریلی کے حوالے سے ہم لوگوں کو آگاہ کریں گے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں کو پیغام دیا کہ انسانی جانیں بہت قیمتی ہوتی ہیں، ان کو چاہئے کہ وہ گائیڈ لائن کو اپنائیں، تاکہ مزید جانیں زایہ نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details