جنوبی کشمیر میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے عملہ نے فروٹ منڈی کے شیڈس اور دکانوں سمیت پورے احاطے کی صاف و صفائی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔
اننت ناگ فروٹ منڈی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو دراصل چند روز قبل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا تھا جس کے تحت اشاجی پورہ، سبزی منڈی کو فی الھال بٹنگو فروٹ منڈی منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکمنامہ کے مطابق مقامی لوگوں کے براہ راست اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکایتیں موصول ہوئی تھیں کہ اشاجی پورہ سبزی منڈی میں سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جہاں سبزیوں کی خریدو فروخت کے دوران سبزی فروشوں اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔
لہذا شہر کی گنجان آبادی کے درمیان منڈی موجود ہونے سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کو ٹالا نہیں جا سکتا اور انتظامیہ سے منڈی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔