اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر

فاروق احمد نامی ایک اور کاشتکار نے کہا ہے کہ 'کسان اس وقت بہت تکلیف میں ہے۔ یہاں پر جو بھی جراثیم کش ادویات بازار میں فروخت کی جارہی ہے وہ نقلی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس جانب توجہ دے تاکہ کسان راحت کی سانس لے سکیں۔'

fruit industry on verge of collapse due to lockdown
لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر

By

Published : Jun 16, 2020, 7:25 PM IST

جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں سیب باغات کے مالکان کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہوئی غیر یقینی صورتحال سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نقلی ادویات اور بینک قرضوں سے میوہ صنعت سے وابستہ باغ مالکان اب سیب باغات بیچنے پر مجبور ہو چکے ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے باغ مالک محمد امین نے بتایا کہ' اس وقت ہم بہت پریشان ہیں کیونکہ میوہ باغات کی دیکھ بال میں کافی خرچہ آتا ہے۔ ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم پہلے ہی بہت پریشان ہے دوسری طرف نقلی ادویات اور بینک قرضوں سے ہمیں کوئی راحت نہیں مل رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں اس سال اصلی ادویات نہیں ملے ہے۔ بلکہ نقلی ادویات سے درختوں کے پتے جل گیے ہے اور سکیب نکل آئی ہے'۔محمد امین نے کہا کہ 'حال ہی میں بارش اور ژالہ باری سے بھی ہمیں میوہ باغات کو کافی نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے ہمارے میوہ کی معقول قیمت نہیں مل رہی ہے۔

اگرچہ گزشتہ برس بھی ژالہ باری اور برف باری سے نقصان ہوا تھا تاہم انتطامیہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کے سی سی قرضہ معاف کریں گے مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک قرض معاف نہیں کیا گیا۔ ہمیں انتظامیہ کی طرف سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔'فاروق احمد نامی ایک اور کاشتکار نے کہا ہے کہ 'کسان اس وقت بہت تکلیف میں ہے۔ یہاں پر جو بھی جراثیم کش ادویات بازار میں فروخت کی جارہی ہے وہ نقلی ہے۔

انہوں نے انتطامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس جانب توجہ دے تاکہ کسان راحت کی سانس لے سکیں۔'ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کسانوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ بینک قرضوں میں ان کو رعایت دی جائے۔واضح رہے کہ میوہ صنعت وادی کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور تقریبا 70 فیصد آبادی بلا واستہ اس صنعت سے جڑی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details