اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: سینٹرل ریزرو پولیس کی جانب سے مفت طبی کیمپ

اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں، جس میں خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے مریضوں کی مفت جانچ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

free medical camp by central reserve police in anantnag
اننت ناگ: سینٹرل ریزرو پولیس کی جانب سے مفت طبی کیمپ

By

Published : Mar 22, 2021, 8:07 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے ازولہ علاقے میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سینٹرل ریزرو پولیس 40 بٹالین کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے مریضوں کی مفت جانچ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

اننت ناگ: سینٹرل ریزرو پولیس کی جانب سے مفت طبی کیمپ

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سی او 40 بٹالین نے بتایا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے تیار رہتی ہے اور آج سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے علاوہ انھیں کووڈ کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔

مقامی لوگوں نے سی آر پی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جانے چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details