اننت ناگ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔گرفتار افراد کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سریگفوارہ کی پولیس پارٹی نے ہسپتال کراسنگ سریگفوارہ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکا۔ تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے اس کے قبضے سے 11 کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کر لیں۔
پولیس نے موقع پر ہی مذکوہ شخص کو گرفتارکیا گیا اور سے کے علاوہ موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبرJK03H-8664 کو بھی پولیس نے ضبط کیا۔گرفتار شخص کی شناخت بجبہاڑہ کنیلون کے عبید امین بھٹ ولد محمد امین کے بطور ہوئی۔
دوسری جانب پولیس تھانہ مٹن کی ایک اور پولیس پارٹی نے ڈیٹھو براہ رابطہ سڑک پر ناکا لگایا۔دوران چیکنگ پولیس پارٹی نے ایک موٹر سائیکل جس کی رجسٹریشن نمبر JK03G-3225 تھا کو کو روکنے کا اشارہ کیا۔ دوران تلاشی پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سوار عاقب بخشی ولد شوکت بخشی ساکنہ کہری بل کے قبضہ سے 1کلو 900 گرام فُکی برآمد کرکے موقع پر ہی گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں:
پولیس نے اس سلسلے میں مذکوہ شخص کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 96/2023 U/S 8/15 NDPS مٹن تھانہ میں درج کیا گیا اور تفتیش کے دوران عاقب بخشی کے انکشاف کے بعد محمد ایوب بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکنہ ڈیٹھو، سے مزید 110 گرام چرس جبکہ ژُہر شانگس کے رہنے والے فیاض احمد لون ولد محمد عبداللہ لون سے 1کلو چرس پاؤڈر اور 10620 روپئے نقد برآمد کئے گئے۔