اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dialysis Center اننت ناگ میں جمعیت اہلحدیث کی جانب سے ڈائلیسز سینٹر کا قیام

اننت ناگ میں جمیعت اہلحدیث کے ذمہ داران کی جانب سے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے ڈائلیسز سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اس کے علاوہ ضرورت مند افراد کی مفت میں تشخیص کی جائیگی۔Establishment of Dialysis Center at Salafia Foundation Sher Bagh

By

Published : Jan 8, 2023, 6:14 PM IST

ڈیالیسز سینٹر
ڈیالیسز سینٹر

جمعیت اہلحدیث

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سلفیہ فاونڈیشن شیر باغ کے اشتراک سے جموں کشمیر جمعیت اہلحدیث کے ذمہ داران کی جانب سے اننت ناگ کے گانجی واژہ علاقے میں ایک ڈائلیسز سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ مرکز گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے مختص رکھا جاۓ گا۔ جبکہ مستحق افراد کی مفت ڈیالیسز عمل میں لائی جاۓ گی۔ اس موقع پر جمعیت کے صدر پروفیسر غلام محمد بھٹ اور اشتیاق احمد مسگر سمیت دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔Establishment of Dialysis Center at Salafia Foundation Sher Bagh


منتظمین کا کہنا ہے کہ جہاں فاونڈیشن ہر وقت عوامی خدمات کے لئے پیش پیش رہتا ہے وہیں فاونڈیشن کی جانب سے پہلے ہی یتیموں اور بیواؤں اور مستحق افراد کی مدد کی جاتی، اس کے علاوہ ہ ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے فاونڈیشن سے وابستہ والنٹیر تیار رہتے ہیں، جس طرح کروانا وائرس کے دور میں سرکاری عملہ کی ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کے لئے ہمارے کار کنان پیش پیش رہے ۔
منتظمین کے مطابق اس سینٹر کا قیام ڈیالیسز مراکز کی کمی اور ایسے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے تناظر میں عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈائلیسز سینٹر میں ایک وقت پانچ مریضوں کی ڈیالیسز کی جائے گی۔ اور ایک دن میں تقریب 20 25 مریض اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اور پروگرامز عمل میں لائے جائینگے، جس سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

وہیں دوسری جانب عوامی حلقوں نے جمعیت اہلحدیث اور سلفیہ فاونڈیشن کی اس کوشش کی کافی ستائش کی ہے، اور امید ظاہر کی کہ جس طرح جمعیت اہلحدیث عوامی خدمات میں پیش پیش رہتے ہیں، امید کی جاسکتی ہے کہ دوسرے مسلکوں کے لوگ بھی مستقبل میں اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کے سرگرم رہینگے۔

مزید پڑھیں:Mushaira in Ganderbal واکورہ، گاندربل میں ادبی تقریب کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details