اننت ناگ:محکمہ جنگلات فارسٹ ڈویژن کے ڈکسم رینج کی جانب سے ہائیر سیکنڈری اسکول لارنو میں ایک ماحولیاتی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کنزرویٹر فاریسٹ جنوبی سرکل عرفان علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن، گجر اور بکروال یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔Environmental Awareness Programme in Anantnag
وہیں قبائلی برادری کے لیڈران، پنچایت کے نمائندے، سرپنچ، سماجی کارکن، ماحولیاتی کارکن، پولیس اہلکار، ماہرین تعلیم، طلباء، اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بیداری تقریب میں شرکت کی۔
کنزرویٹر آف فاریسٹ جنوبی سرکل عرفان علی شاہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ محکمہ جنگلات نے لارنو اور ڈکسم کے علاقے میں کئی راستے کھولے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جنگلات اور ماحولیات کے تعیں اپنی دلچسپی بڑھائیں اور اس کی اہمیت کے بارے میں دوسرے تک پیغام پہنچائیں۔
موصوف نے بتایا کہ محکمہ نے آن لائن بکنگ کے لیے فاریسٹ ریسٹ ہاؤسز کھولے ہیں اور اسکول انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ ان بہترین مقامات کا دورہ کریں تاکہ جنگلات کی اہمیت اور ماحولیات کو اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت مقامی قبائلی طبقہ کی شکایات کے ازالے کے لیے پرعزم ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور جنگلات کے حقوق ایکٹ کے تحت تمام رعایتیں قانون کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔
Environmental Awareness Programme in Anantnag: محکمہ جنگلات نے ماحولیاتی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا - ANANTNAG LATEST NEWS
کنزرویٹر فاریسٹ جنوبی سرکل عرفان علی شاہ نے ایک بیداری پروگرام میں کہا کہ محکمہ جنگلات نے آن لائن بکنگ کے لیے فارسٹ ریسٹ ہاؤسز کھولے ہیں اور اسکول انتظامیہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان بہترین مقامات کا دورہ کریں تاکہ طلبہ کو جنگلات اور ماحولیات کی اہمیت سے واقف کرایا جا سکے۔
محکمہ جنگلات نے ماحولیاتی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا
مزید پڑھیں:
کنزرویٹر آف فاریسٹ نے طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ پر بھی زور دیا تاکہ وہ قومی سطح پر مقابلہ کر سکیں اور زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر اننت ناگ نے کہا کہ محکمہ جنگلات رواں مالی سال کے دوران لارنو اور برنگی علاقوں میں تقریباً 80 ہزار پودے لگانے کا منصوبہ ہے تاکہ ضلع اننت ناگ میں مزید رقبہ کو جنگلات کے دائرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری پر زور دیا۔