اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے مہم شروع

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سڑکوں اور پٹریوں پر کیے گئے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے محکمہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے ایک مہم کی شروعات کی گئی۔

اننت ناگ: ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے مہم شروع
اننت ناگ: ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے مہم شروع

By

Published : Feb 5, 2020, 7:36 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:30 AM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع اننت ناگ میں ریڈی والوں کی جانب سے مبینہ طور پر سڑکوں اور پٹریوں پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔

اننت ناگ: ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے مہم شروع

محکمہ میونسپل کمیٹی نے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ عوامی حلقہ نے انتظامیہ کے اس اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے۔


انتظامیہ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیم کی جانب سے مہندی کدل سے جنگلات منڈی ضلع ہسپتال اننت ناگ تک سیکڑوں ریڈی والوں کو سڑک سے ہٹایا گیا۔

تاہم جوں ہی متعلقہ محکمہ کا ٹیم لالچوک پہنچ گیا تو وہاں پر موجود چند ریڈی والوں نے سڑک سے قبضہ ہٹانے سے انکار کیا اور ہڑدھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

احتجاجی دھرنے کی وجہ سے کافی دھیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔ تاہم پولیس کی مداخلت کی بعد دھرنا ختم کیا گیا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details