اردو

urdu

ETV Bharat / state

قاضی گنڈ انکاؤنٹر میں 3 عسکریت پسند ہلاک - فورسز اور عسکریت پسند

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لوور منڈا علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ہوا، تصادم میں تین عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

قاضی گنڈ انکاونٹرمیں 3 عسکریت پسند ہلاک
قاضی گنڈ انکاونٹرمیں 3 عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Apr 27, 2020, 11:35 AM IST

قاضی گنڈ انکاونٹرمیں 3 عسکریت پسند ہلاک

تفصیلات کے مطابق کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع اننت ناگ کے لوور منڈا علاقہ کو اس وقت محاصرہ میں لیا، جب انہیں وہاں پر عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جو ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے،

علاقے میں تلاشی کاروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details