جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں جمعرات کی دوپہر ایک ٹرک سے سامان (کانچ کے باکس) انلوڈ کرنے کے دوران حادثاتی طور ایک معمر مزدور باکس کے نیچے دب کر فوت ہو گیا۔
فوت ہوئے شخص کی شناخت غلام قادر ولد محمد جمال کے طور پر ہوئی ہے۔ 60سالہ غلام قادر عمر پیری میں بھی مزدوری کرکے اپنے اور اہل و عیال کے لیے نان شبینہ کا انتظام کر رہا تھا۔