اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Apni Party خطہ میں جمہوری حکومت کے احیا کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ بنانے کی کوششیں جاری، ہلال شاہ

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری ہلال احمد شاہ آج خطہ کے اننت کے کھنہ بل علاقہ پہونچے، وہاں انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطہ میں جمہوریت کے طرز پر حکومت کے قیام سمیت یہاں کے متعدد مسائل اور پریشانیوں کے حل کے لئے اپنی پارٹی پُر عزم ہے ۔Additional General Secretary of party Hilal Shah's address to the workers

عوام
عوام

By

Published : Jan 5, 2023, 3:41 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری ہلال احمد شاہ کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر میں جمہوری حکومت کے قیام کے پیش نظر مرکزی حکومت پر دباؤ بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئی ہے ۔خطہ کے کھنہ بل اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد ہلال شاہ نے کہا کہ افسر شاہی عوامی حکومت کا متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔ Additional General Secretary of party Hilal Shah's address to the workers

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگ طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں، اور اپنی پارٹی اس بات سے بخوبی واقف ہے،انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی ہی ایک ایسی پارٹی ہیں جو عوام کا دکھ درد سمجھ سکتی ہے، اور عوام کو درپیش مسائل کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انکے مطابق اپنی پارٹی کشمیری عوام کی کما حقہ ترجمانی نئی دہلی میں کر سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اور ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ انتخابات کو جلد از جلد عمل میں لانا چاہیے تاکہ عوامی کا ازالہ ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پارٹی نے پہلے دن سے مرکزی حکومت پر کشمیر میں نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرانے اور زمین کے معاملے کو لے کر دباؤ بنایا ہے۔ تاکہ کشمیر ی نوجوانوں کو روز گار کے موقع فراہم ہوسکے اور کشمیر کی زمین کشمیری لوگوں کے پاس ہی محفوظ رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر چیزیں پارٹی کے منشور کا حصہ ہے جس پر پارٹی ابھی بھی پابند عہد ہے۔


اہنونے نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی سطح پر پارٹی کے مستحکم کے لئے پُر عزم رہیں تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی اکثریت سے کامیاب ہو سکے۔
مزید پڑھیں:Convention in Bandipora بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا کنونشن، الطاف بخاری کی شرکت

ABOUT THE AUTHOR

...view details