اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کے گھر چھاپہ مار کر قریب دس کلوگرام بھنگ برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Anantnag Police Arrested Drug Peddler

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط
اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

By

Published : Feb 6, 2023, 6:07 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منشیات فروش کو گرفتار کرکے اننت ناگ پولیس نے منشیات برآمد کر لی۔ اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن اترسو، شانگس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ اعجاز احمد لون ولد غلام حسن لون ساکنہ چیئر پورہ، اترسو منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے اور اس نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں منشیات کو ذخیرہ کر رکھا ہے۔

اننت ناگ پولیس نے متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران منشیات فروش کے گھر سے تقریباً 9.5 کلو گرام بھنگ، پوسا، برآمد کرکے مکان مالک - منشیات فروش - کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن شانگس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔‘‘ جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں انتظامیہ خاص کر پولیس کو تعاون فراہم کرنے اور منشیات سے متعلق کسی بھی انفارمیشن کو حکام تک پہنچانے کی سختی سے تلقین کی ہے۔

مزید پڑھیں:Fukki Recovard in Kulgam کولگام میں منشیات فروش سے فکی برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details