اردو

urdu

By

Published : Jun 28, 2020, 7:24 PM IST

ETV Bharat / state

'ہر مسئلے کا حل بات چیت پر منحصر'

نیشنل کانفرنس کے سرپرست و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے مطابق ڈومیسائل اجرا غیر قانونی ہے اور آئین مخالف ہے۔

ہر مسلے کا حل بات چیت پر منحصر
ہر مسلے کا حل بات چیت پر منحصر

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ 'ہند و چین کشیدگی کا مسئلہ ہو یا پھر پاکستان کے ساتھ خلش کا معاملہ، دونوں صورتوں میں جنگ کی کوئی جوازیت نہیں ہے بلکہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات اور بات چیت پر منحصر ہے'۔

ہر مسلے کا حل بات چیت پر منحصر

ڈاکٹر فاروق عبداللہ لارم اننت ناگ میں سابق رکن اسمبلی ہوم شالی بگ عبدالمجید لارمی کی والدہ کی تعزیتی اجلاس میں شرکت کے دوران میڈیا سے مخاطب تھے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نئے ڈومیسائل قانون کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس نے اپنا قانون مخالف ایجنڈا پہلے ہی واضح کیا ہے۔

ان کے ہمراہ رکن پارلیمان اننت ناگ حسنین مسعودی و دیگر لیڈران بھی تھے۔ لیڈران نے عبدالمجید لارمی کے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details